امریکی ناظم الامور کا دورہ لاہور،گورنرسمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

June 16, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور لیزلی ویگری نے اپنے دورہ لاہور میں صوبہ پنجاب کی اہمیت کو اجاگرکیا اور امریکہ پاکستان شراکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ناظم الامور ویگری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سول سوسائٹی اور صحافت کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک خوشحال، پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا پنجاب کا دورہ، یہاں کے ثقافتی تنوع، بھرپور تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ ان کے لیے باعث فخر ہے۔ناظم الامور ویگری نے مسجد وزیر خان کا دورہ بھی کیا۔ مسجد وزیر خان کی تزئین و آرائش کا کام امریکی سفیر کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ کے تحت کیا گیا ہے۔ اس فنڈ کا مقصد غیر محفوظ ثقافتی ورثہ کوتحفظ فراہم کرنا ہے۔