مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو سٹی پولیس آفیسر کو طلب کرینگے، ہائیکورٹ

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج نے شہری بازیاب نہ ہونے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ چہلیک کو طلب کیا جس نے موقف اختیار کیا کہ مغوی نے لوگوں کے پیسے دینے ہیں وہ مل نہیں رہا جس پر عدالت عالیہ نے کہا کہ ہمیں کہانی نہ سنائیں 29 جون تک مغوی کو پیش نہ کیا گیا تو سٹی پولیس آفیسر کو عدالت طلب کیا جائے گا۔پٹیشنر احمد صفیح الدین نے کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکے والد صفیح الدین کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کیا اڑھائی ماہ گزر چکے ہیں اور والد کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔