چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ٹیچر کی دو طلباء سے مبینہ زیادتی کا نوٹس ،متاثرین کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی

June 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا مظفر گڑھ کے علاقے سیت پور میں ٹیچر کی 2 طلباء سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کو متاثرہ بچوں سے فوری رابطہ کی ہدایت،چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم کا مبینہ زیادتی کا شکار بچوں کی فیملی سے رابطہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے، زیادتی کا شکار بچوں کی عمریں 12 اور 15 سال ہے، زیادتی کا شکار بچوں کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا،متاثرہ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی۔