سابق ایم این اے نذیر جٹ کیخلاف قتل کیس کی تفتیش پر سماعت آج ہوگی

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سابق رکن قومی اسمبلی نذیرجٹ کے خلاف قتل کے مقدمہ کی تفتیش تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت آج 16 جون کو ہوگی۔تفصیل کے مطابق پٹیشنر ذولفقار علی کے بھائی افضال علی کو تھانہ گگو منڈی کی حدود میں گزشتہ سال قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پانچ ملزمان کے خلاف درج ہوا۔