ڈکیتی چوری کی وارداتیں:شہری لاکھوں کی نقدی،اشیاء سے محروم

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورودیگر سامان سے محروم ہوگئے،مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مارکر زخمی کردیا، جسے نشتر ہسپتال لایاگیاہے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے مہریہ کالونی یوسف اپنے گھر کے قریب موجود تھاکہ چارمسلح ڈاکو نے موبائل چھیننے کی کوشش پر مزاحمت کرنے پر گولی مارکر زخمی کردیا بغیر کچھ لوٹے فرارہوگئے نشترہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تھانہ صدر کے علاقے بستی گجر سورج میانی محمد ایان سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر 1کروڑ1لاکھ30ہزار چھین کر فرارہوگئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے اشرف آبادکالونی راحیل سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی25ہزار لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی روڑ محمد جنید سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر موبائل ونقدی مالیت58ہزار چھین کر فرار ہوگیا،محمد افضل کے گھر کا سوئی گیس میٹر، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد آصف کا رکشہ جبکہ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دربار بہاوالحق شکیل منظور کی جیب سے پرس جس میں نقدی 42ہزار موجود تھے چوری ہوگئے۔