شاپنگ مالز اور سٹور ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمرالزمان قیصرانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے مالز اور سٹورز کی انتظامیہ سے انکے ملازمین کی ویکسی نیشن کے لئے رابطہ کیا جائے،غلہ منڈی اور سبزی منڈی کے چِیرمین صاحبان کی بھی مدد حاصل کی جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل،ڈسٹرکٹ اور وومن جیل،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،پولیس لائنز و ٹرینگ سنٹر،کمشنر و ڈی سی آفس،محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی گئی ہے۔