ہائیکورٹ:ویمن یونیورسٹی افسران کو انکریمنٹ نہ ملنے کیخلاف درخواست کی سماعت

June 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ویمن یونیورسٹی ملتان کے آٹھ افسروں کو انکریمنٹ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت لیفٹ اوور کردی۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر کامران وغیرہ نے رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ محکمہ تعلیم و ویمن یونیورسٹی ملتان میں 17 ویں سکیل پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں پیٹشنرز میں تین خواتین اور پانچ مرد افسران شامل ہیں جن کو حکومت کی جانب سے انکریمنٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔