10 سالہ بچے پر تشدد کرنیوالے استاد کے خلاف تھانے میں درخواست

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا بورے والا میں قاری کا 10 سالہ بچے پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس،سارہ احمد کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار بچے کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا،قانونی اور طبی معاونت فراہم کی جائے گی،قاری نذیر نے سبق یاد نہ کرنے پر 10 سالہ بچے فرحان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا بچے کے والد نے ملزم کے خلاف کارروائی کے لئے تھانہ سٹی بورے والا میں درخواست دے دی ہے۔