حکومت پنجاب شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سبین گل

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی کی چیئرپرسن سبین گل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ کو خصوصی توجہ دے رہی ہے ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز صحت پرجدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں موجودہ بجٹ میں حکومت نے شعبہ صحت کے لیے اربوں روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے۔یہ بات انہوں نےفاطمہ جناح ہسپتال کے دورہ کے موقع پرکی۔اس موقع پر ڈاکٹر عروج،ڈاکٹر انیلہ اورہیڈ نرس مس خالدہ ہمراہ تھیں۔