پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ملتوی

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے تھانہ بستی ملوک کے تھانیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی۔محمد زبیر فدا نے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس اور پرائیوٹ شخص نے گھر میں گھس کر 7تولہ طلائی زیورات، 65 ہزار نقدی اور لائسنس والی رائفل بمع گولیاں اٹھا لیں تشدد کا نشانہ بنایا تھانے لے گئے اور اگلے روز 35 ہزار رشوت کے عوض رہا کیا گیا۔