ریلوے کی جانب سے پنشنروں کوپنشن کی ادائیگی تاحال نہیں کی جاسکی

June 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی جانب سے پنشنروں کو پنشن کی ادائیگی تاحال نہیں کی جاسکی،جس کی وجہ سے ملک بھر کے ریلوے پیشنرز کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے،بتایا گیاہے کہ 14روز گذر جانے کے باوجود ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائیں اپنی پنشن سے محروم ہیں، وہ پنشن کے حصول کے لیے بینکوں کے چکر لگا لگا کر کر بے حال ہو گئے ہیں ،ریلوے کی تمام یونینزنے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلوے پنشنروں کو پینشن کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری ممبر فنانس اور ریلوے انتظامیہ پر ہوگی ۔