پاکستان عوامی تحریک کا17جون کواحتجاجی مظاہرے کا اعلان

June 16, 2021

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان عوامی تحریک 17 جون کو کے پی کے میں ضلع پشاور ، ایبٹ آباد ، کوہاٹ ، لکی مروت ،ڈیرہ اسماعیل خان ، دیر میں احتجاجی مظاہرے کریگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے صوبائی ایگزیکٹو کے اجلاس میں صوبہ میں ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کے انتظامات کے سلسلہ میں جمع ہونے والے عہدے داران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سات سات قبل 17 جون کو لاہور میں ملکی تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعے 14 بے گناہ شہریوں کو ٹی وی کیمروں کے سامنے شہید کیا گیا ۔اور سو سے زائد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا جو اپاہجی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ جون 2021ء کو اس اندوہناک سانحہ کو سات سال ہوجائیں گے ۔پاکستان عوامی تحریک نے تین سال موجودہ حکومت عدلیہ اور انصاف دینے والے کا انتظار کیا کہ شائد انصاف دے دیں۔ مگر بدقسمتی سے انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آیا اور منصوبہ بندی میں شامل افراد کو ترقیاں دے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ 17 جون کو سہ پہر چار بجے پشاور صدر میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور بعدازاں پشاور پریس کلب کے سامنے انصاف کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے والے افراد اور اداروں کی کارکردگی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ ہوگا۔