امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

June 16, 2021

امریکی ریاست نیویارک اور کیلی فورنیا میں کورونا پابندیوں میں بڑے پیمانے پر نرمی کا اعلان کردیا گیا۔

نیویارک کے ریستورانوں میں میزوں کے درمیان 6 فٹ فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ سینما گھروں میں بھی ہاؤس فل ہوگا۔ کمرشل عمارتوں میں داخل ہونے والوں کا ٹمپریچر چیک نہیں کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق نیویارک میں 70 اور کیلی فورنیا میں 72 فیصد بالغ افراد ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے انڈور تقریبات میں ماسک کی پابندی ختم کردی، یہاں تقریباً 55 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کوویڈ19 کیسز کی تعداد بھی کئی دن سے صفر ہے۔