محکمہ ایکسائز نے اداکار شان کو روک لیا

June 16, 2021

لاہور میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اداکار شان کی گاڑی کو روک لیا، شان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا۔

ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق لاہور کے لبرٹی چوک میں ٹوکن ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران فلم اسٹار شان کی گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔

اداکار شان کی گاڑی ٹوکن ٹیکس کی مد میں 29 ہزار 200 روپےکی نادہندہ تھی۔

فلم اسٹارشان نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس ادا کرکے گاڑی چھڑالی۔