تھائی لینڈ: ویکسی نیشن کراؤ، بچھڑا لے جاؤ

June 16, 2021


تھائی لینڈ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیش کش مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں ویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے، مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتے پچاس ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوائے گا۔

قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد میں دیکھتے ہی دیکھتے زبردست اضافہ ہوا ہے۔