پی پی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس تک رسائی دی جائے: فرخ حبیب

June 16, 2021


حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نون کی مبینہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے دونوں جماعتوں کے پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی۔

وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اس ضمن میں درخواست دائر کر دی۔

فرخ حبیب نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی بینک دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکبر ایس بابر کو بھی پی ٹی آئی دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کی طرز پر ہم بھی ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔

وزیرِ مملکت کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فنانشل ماہرین کے ہمراہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔