سجل انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ ہیں: احسن خان

June 16, 2021

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’قیامت‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرکے لاکھوں مداحوں کے دل جیتنے والے معروف اداکار و میزبان احسن نے سجل علی کو شوبز انڈسٹری کی سب سے باصلاحیت اداکارہ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز احسن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ سجل علی بھی موجود ہیں۔


احسن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سجل علی کے لیے تعریفی الفاظ لکھے جنہیں پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی بےحد خوش ہوگئے۔

اداکار نے لکھا کہ ’سجل علی !ہماری انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت اداکارہ ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’سجل علی انڈسٹری کے بہترین اور خوش اخلاق لوگوں میں سے ایک ہیں۔‘

احسن خان نے مزید لکھا کہ ’سجل میری پسندیدہ اداکارہ بھی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی طرح چکمتی رہیں۔‘

اداکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صارفین نے احسن خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شو میں سجل علی اور احد رضا میر کو بطورِ مہمان مدعو کریں۔

یاد رہے کہ احسن خان کا شو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جاتا ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں کو مدعو کرتے ہیں۔