قومی اسمبلی میں کل جو ہوا بڑا افسوسناک ہے، چوہدری محمد سرور

June 16, 2021

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں کل جو ہوا بڑا افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی لاکھوں ووٹ لے کر اسمبلی میں آتے ہیں، اسمبلی میں ان کے رویہ سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کےلوگوں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہو گا، قومی اسمبلی میں کل جو ہوا بڑا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بھی وزراء اور حکومتی ارکان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دور ان شدید احتجاج ، شور شرابہ اورہنگامہ کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ بن گیا۔

حکومتی رکن علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز لیگی رہنما روحیل اصغر کو دے ماری ، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں۔