عمران اشرف ملاقات کیلئے خود مداح کے پاس چلے گئے

June 16, 2021

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران اشرف ایک نوجوان مداح سے ملاقات کے لیے خود اس کے پاس چلے گئے اور مداح کو حیران کر دیا۔

اداکار عمران اشرف ایک احسن نواز نامی نوجوان مداح کے انسٹاگرام اسٹوری پر انہیں میسج کرنے پر خود اُس سے ملنے چلے گئے جس پر مداح کو بہت خوشی اور حیرانی بھی ہوئی۔

احسن نواز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عمران اشرف کے ساتھ اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں احسن نواز نے بتایا کہ انہوں نے عمران اشرف کی ایک انسٹا پر میسج کیا تھا جس کے بعد اداکار 40 منٹ کی ڈرائیو کر کےخود اُن سے ملنے آئے۔

عمران اشرف نے اپنے اس پرجوش مداح کی انسٹااسٹوری کو اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے بتایا تھا کہ آج میں کسی کوسرپرائز دینے جارہا ہوں۔‘

عمران اشرف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے اور ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عمران اشرف کی مداحوں کے لیے محبت اور عزت کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔