مراد علی شاہ اب ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا، حلیم عادل شیخ

June 16, 2021

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ کے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ اب ٹوپی ڈرامہ نہیں چلے گا، سندھ حکومت نے گزشتہ بجٹ میں بھی صوبے پر پیسہ لگانے کے بجائے کرپش کی ، عوام پانی اور ٹرانسپورٹ کے لئے ترس رہے ہیں مگر سندھ حکومت کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم شیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد سندھ حکومت کو ڈوب کے مرجانا چاہئے۔

سندھ میں کرپشن کا بازار گرم ہے نا صوبے میں پانی ہے اور نا ہی ٹرانسپورٹ سروس موجود ہے، سندھ حکومت نے وعدے کے باوجود صوبے میں کوئی انفیکشن اسپتال نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن اس سال چلتی نظرآئیں گی مگر کراچی میں سندھ حکومت نے تاحال ایک بس نہیں دی ہے۔

یہ ہمارے معاشی اقدارتباہ کرتے ہیں اورمائوں بہنوں کو چنگچی میں بیٹھنا پڑتا ہے۔

حلیم عادل نے کہاکہ ہم تو سوچ رہے تھے کہ سندھ کا بجٹ پیش کون کرےگا، بجٹ سندھ کا حکمران پیش کرےگا یا اس کا منشی، تاہم مراد علی شاہ نے بہترین منشی کا کردار ادا کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلینے کہاکہ اومنی گروپ آصف زرداری کا گروپ ہے،عدالتی ریمارکس میں یونس میمن کا ذکر آیا ہے، سر شرم سےجھک گیا کہ ایجنٹ سندھ میں حکمران ہے۔

حلیم عادل نے کہاکہ لاڑکانہ کو ایڈز سےنجات دلانے کے لئے تیزی نہیں آئی، وائٹ کالر کرمنل کل سندھ کےعوام کو بیوقوف بنانے آیا،یہ سندھ کارڈ اور اجرک کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں،پیپلزپارٹی کے ہاتھوں اجرک ٹوپی والوں کو ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بجٹ بک میں کرپشن کی داستانیں ہیں، بجٹ سندھ دشمن غریب دشمن ہے، یونس میمن کےمنشی نے کل سندھ کا بجٹ پیش کیا۔