نیمل خاور عباسی کی دوست کے ساتھ موج مستی کرتے ویڈیو وائرل

June 16, 2021

معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ، پاکستان کی سابق اداکارہ نیمل خاور عباسی کی سوشل میڈیا پر اپنی دوست کے ہمراہ خوب موج موستی کرتے ہوئے مختصر سی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

نیمل خاور خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت کم کام کیا ہے مگر اُن کی کی سوشل میڈیا پر فین فالوونگ کافی زیادہ ہے جس میں دن بہ اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔

نیمل خاور خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک بھی رہتی ہیں اور شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ عباسی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتی نظر آتی ہیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی دوست کے ہمراہ ایک مختصر سی ویڈیو اور تصویر لگائی گئی ہے جن میںوہ اپنی دوست کی سالگرہ مناتے ہوئے خوش نظر آ رہی ہیں۔

نیمل خاور عباسی اپنی دوست کے ساتھ مختلف فلٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ویڈیو اور تصویریں بنا رہی ہیں اور کافی حسین نظر آ رہی ہیں۔