تمام ارکان کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری اسپیکر پرعائد ہوتی ہے، یوسف رضا گیلانی

June 16, 2021

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ صرف حکومتی نہیں تمام ارکان کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری اسپیکر پرعائد ہوتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر حکومت کا حصہ نہیں، کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف حکومتی نہیں تمام ارکان کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری اسپیکر پرعائد ہوتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور اسپیکر نہ میں کبھی محترمہ کو ملنے گیا نا کبھی ایئرپورٹ پر استقبال کیلئے گیا۔