یمنیٰ زیدی کی اداکاری کے بھارت میں بھی چرچے

June 16, 2021

پاکستان کی باصلاحیت ٹی وی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے فن کا لوہا بھارت میں بھی منوانا شروع کردیا ہے۔

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار صبا ابراہیم نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیا۔


انہوں نے یمنیٰ زیدی کے ڈرامے ’دل ناامید تو نہیں‘ کی بھی کھل کر تعریف کی۔

صبا ابراہیم نے ہمنیٰ زیدی کے ڈرامے کو بہترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ آج کل ان کا سب سے زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے۔