عاطف اسلم کی گاڑی کا شیشہ اُن سے کیا باتیں کرتا ہے؟

June 16, 2021

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اور اُن کی گاڑی کا شیشہ آپس میں کیا باتیں کرتے ہیں۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پاکستان کے خوبصورت جنوبی علاقوں کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاطف اسلم کا اُن اسٹارز میں شمار ہوتا ہے جو سوشل میڈیا متواتر استعمال نہیں کرتے اور نا ہی سوشل میڈیا پر خود سے متعلق زیادہ معلومات شیئر کرتے ہیں۔

انسٹا گرام پر 5.8 ملین فالوورز رکھنے والے گلوکار عاطف اسلم نے اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’میں اور میری گاڑی کا شیشہ اکثر یہ باتیں کرتے ہیں۔‘

عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان کے جنوبی علاقوں کے خوبصورت پہاڑی سلسلے کے منظر دیکھے جا سکتے ہیں، ویڈیو میں عاطف اسلم کی گاڑی میں لگے ہوئے گانوں کو بھی بخوبی سنا جا سکتا ہے۔


عاطف اسلم کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں، عاطف اسلم کی جانب سے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گئے پاکستان کے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر انٹر نیٹ صارفین بھی خوب خوش ہو رہے ہیں۔