چڑیا اور انسان کی ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

June 16, 2021

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک شخص اور چڑیا کی ایک ہی پلیٹ میں سے کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ اڑسٹھ ہزار لائکس مل چکے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف نے شیئر کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں چڑیا کے ساتھ ایک ہی پلیٹ سے مزے سے کھانا کھانے والا شخص بظاہر اس صارف کے والد ہیں، وہ کھانا کھا رہے تھے کہ ایک چڑیا کہیں سے اُڑ کر آئی اور اُن کی پلیٹ میں سے دانہ چگنے لگی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے تنگ یا ناراض ہونے کے بجائے چڑیا کے سامنے مزید کھانا رکھ دیا۔ اور دونوں نے کھانا کھایا۔