خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا موخر ہونے کا امکان

June 17, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کو حتمی شکل نہ دی جا سکی ۔ سری لنکا کرکٹ نے حکومتی ہدایت پر پاکستان سےسیریز موخر کرنے کا کہہ دیا ۔ پاکستان اور سری لنکا خواتین کرکٹ سیریز ماہ رواں میں تجویز کی گئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات چیت شروع کر دی ۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورے کو رواں ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔