اسٹیو اسمتھ دنیا کے نمبر ایک بیٹسمین،بابر کی 10 ویں پوزیشن

June 17, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نےدوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ۔ بابر اعظم دسویں نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے۔ بیٹسمینوں میں مارنوس لابو شین تیسرے نمبر، ویرات کوہلی، جو روٹ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ روی چندرن ایشون کا دوسرے نمبر پر۔حسن علی کا 14 واں نمبرہے۔