نارووال روڈ کی عدم تعمیر،حکومت سے 25 جون کو ر پورٹ طلب

June 17, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور نارووال روڈ کی عدم تعمیر کیخلاف درخواست پرحکومت سے 25 جون کو ر پورٹ طلب کر لی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کرتار پور کی پانچ سو سالہ تقریبات ہونا ہیں اس سے پہلے سڑک کی تعمیر مکمل ہونی چاہیے۔