شیخ روحیل کا بیان ’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کرکے چھوڑ دیا مزید براکیا‘‘ کے مترادف، فیاض چوہان

June 17, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قومی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے ردعمل میں کہا ہے کہ لیگی رہنما شیخ روحیل کی جانب سے شروع کیے گئے طوفان بدتمیزی کو پنجاب کے کلچر سے منسوب کرنا’’نانی نے خصم کیا برا کیا، کر کے چھوڑ دیا مزید برا کیا‘‘ کے مترادف ہے۔ فیاض چوہان نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسی آل شریف نے لاہور میں محمود خط خان اچکزئی کے ذریعے پنجابیوں کو گالی نکلوائی تھی۔