لکپاس: 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا

June 17, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کسٹم نے لکپاس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ تین کروڑ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ایرانی ڈیزل سےبھری آئل ٹینکر تحویل میں لے کر 4 افراد کو گرفتارکرلیاہے ۔ کسٹم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لکپاس چیک پوسٹ پر چیکنگ کےدوران 3 نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیاں جو اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں تحویل میں لے کر 3افراد کو گرفتار کر کرلیااورانکے خلاف ایف آئی ار درج کر لی جبکہ ایک آئل ٹینکر سے 60 ہزار ڈیزل برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیا گیا،کارروائی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید ایڈیشنل کلکٹر یاسر وہاب کلوڑ ، ڈپٹی کلکٹر اکبر جان اسسٹنٹ کلکٹر عمیر خان کی ترتیب دی گئی عملے جس میں انسپکٹرشبیر خان انسپکٹررحمت اللہ خان ،انسپکٹرمحمد ہاشم اور انسپکٹراسحاق جارج اور حوالدار تاج میر شامل تھے ۔