روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی

June 18, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، یورو 3 روپے تک اور پاؤنڈ 2.30 روپے تک سستا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30پیسے کمی سے 156.90 روپے سے کم ہو کر 156.60 روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے 157.00 روپے سے کم ہو کر 156.80 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 157.10 روپے سے کم ہو کر 157.00 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 157.50 روپے سے کم ہو کر 157.30 روپے ہو گئی ہے۔