بڑوں کی کوشش کے بعد شاہین آفریدی کی سرفراز سے معذرت

June 18, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بڑوں کی کوششوں کےبعد سابق کپتان سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی میں جنگ بندی ہوگئی ہے۔ جھگڑے کے دو دن بعدشاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سرفراز احمد ہمارا فخر ہیں،ہمیشہ میرے کپتان رہیں گے، اس دن جو بھی ہوا میچ کی گرما گرمی میں ہوا، مجھے سینئر کی عزت کے طور پر خاموش رہنا چاہیے تھا۔ جواب میں سرفراز احمد نے لکھامیدان کی بات میدان تک ہونی چاہیے۔آپ بھی پاکستان کے اسٹار ہیں۔ اللہ آپ کومزید کامیابیاں دے۔ آپ میرے چھوٹے بھائی ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے بتادیا تھا کہ کسی مرحلے پر شاہین نے سوری نہیں کہا۔اس سلسلے میں پی سی بی حکام اور قلندرز انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔