بیوروکریسی سندھ میں کھیلوں کی بحالی میں رکاوٹ

June 18, 2021

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) این سی او سی کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی بحالی کی اجازت دینے کے باوجود سندھ میں بیورو کریسی کھیلوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ کراچی اور اندورن سندھ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز مقابلوں کیلئے این او سی جاری نہیں کر رہے ہیں جبکہ اسپورٹس کمپلکس میں پریکٹس اور ایونٹس کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، کھلاڑیوں ، کھیلوں کے آرگنائزر اور کوچز نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کو بدنام کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیں۔