محفوظ اسقاط حمل تک دسترس نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں ہلاکتوں کی شرح زیادہ

June 18, 2021

کراچی ( جنگ نیوز ) جنوبی ایشیا میں اسقاط حمل کے محفوظ طریقے مروج نہ ہو نے کی وجہ سے عورتوں کی جانیں جا رہی ہیں اور یہ تناسب ہر چار میں ایک کا ہے .محفوظ و قانونی اسقاط حمل اور مانع حمل تک دسترس نہ ہو نے کی وجہ سے حاملہ عورتوں میں ہلاکت کی شرح تشویشناک ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی اور وسط ایشیا میں نصف اسقاط حمل محفوظ ہیں ۔