وفاقی بجٹ میں تجاویز نظر انداز‘ اسٹیل انڈسٹری کے شدید تحفظات

June 18, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز نے وفاقی بجٹ میں سٹیل انڈسٹری کی تجاویز کو نظر انداز کرنے پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ حالیہ بجٹ میں فاٹا اور پاٹا کے علاقے میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی جس سے ملک کی تمام سٹیل انڈسٹری شدی متاثرہوگی ، اس سے اسٹیل انڈسٹری کے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔