دنیا بھر میں سائنس دانوں کی تعداد8.8ملین تک پہنچ گئی، رپورٹ

June 18, 2021

کراچی (نیو ڈیسک) یونیسکو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سائنس دانوں کی تعداد8.8 ملین تک پہنچ گئی ہے جیسا کہ معیشت کے مقابلے میں عالمی سطح پر تحقیقی اخراجات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

سبز اور ڈیجیٹل مستقبل کی تعمیر کے لئے ممالک آر اینڈ ڈی پر بینکاری کر رہے ہیں جیسا کہ وہ سائنس پر اخراجات کو فروغ دیتے ہیں لیکن ممالک کے مابین واضح اختلافات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یونیسکو کی نئی رپورٹ کا کہنا ہے کہ عالمی آر اینڈ ڈی اخراجات 2014اور2018کے درمیان معیشت سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھے جیسا کہ دنیا بھر کے ممالک نے سبز اور ڈیجیٹل ٹرانزیشن لانے کے لئے تحقیق کا رخ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چار سالوں کے دوران سائنس کے اخراجات میں 19 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سائنس دانوں کی تعداد 13.7 فیصد اضافے سے 8.8 ملین ہوگئی۔

2020 کے آغاز سے کوویڈ 19 کے بحران نے اس رجحان کو مزید فروغ دیا۔ 762 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 193 ممالک شامل ہیں۔

رپورٹ کی ایڈیٹر ان چیف سوزن کا کہنا ہے کہ جس نے مجھے متاثر کیا وہ مختلف آمدنی کی سطح کے ساتھ ترقیاتی ترجیحات کی الائنمنٹ ہے خواہ وہ صنعتی یا کم آمدنی والے ممالک ہوں۔ مسابقت اور مستقبل کی تیاریوں کو فروغ دینے کے لئے دنیا بھر کے ممالک ڈیجیٹل اور سبز آر اینڈ آئی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔