ایشیا میں امراض قلب سے ہلاکتوں میں تشویشناک اضافہ

June 18, 2021

کراچی ( جنگ نیوز ) ایشیا میں امراض قلب سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔دنیا بھر میں ہو نے والی ہلاکتوں میں سے نصف ہلاکتیں ایشیا میں ہو تی ہیں ۔امریکن کالج آف کاڈیالوجی جرنل میں ایک ریویو پیپر کے مطابق ایشیا میں امراض قلب سے ہلاکتوں کی تعداد 1990 میں 56 لاکھ سے بڑھ کر 2019 ایک کروڑ 8 لاکھ تک پہنچ گئی ۔اس مرض سے ہلاک شدگان میں 39 فیصد کی عمریں 70سال سے کم تھیں۔محققین کا کہا ہے کہ ایشیا میں امراض قلب پھیلنے کی بڑی وجہ آباددیوں میں تبدیلیاں ، سماجی و اقتصادی مسائل ، رہائشی ماحول اور طرز زیندگی ہے ۔تقریباَ تیس سال کے عرصہ میں ایشیا میں ہلاکتیں 23 سے بڑھکر 35 فیصد ہوگئیں ۔جارجیا میں شرح اموات ایک لاکھ کی آبادی میں 810.7 فیصد اور قطر میں سب سے کم 39 فیصد ہے ۔چین میں مجموعی اموات میں امراض قلب سے ہلاکتوں کا تناسب 40 فیصد ہے ۔