چاروں مسالک کا متفقہ اردو ترجمہ قرآن تیار کیا ہے،نورالحق قادری

June 18, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چاروں مسالک کا متفقہ اردو ترجمہ قرآن پاک تیار کیا ہےسیرت النبیؐ کو بطور مضمون نصاب میں شامل کیا جا رہا ہے،نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کروانے کیلئے حکومت وقت سرگرم ہےوزیر اعظم قرآن پاک اور سیرت النبیؐ کو فروغ دینے کی بات کرتے، ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقابلہ حفظ و قرآت کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا، سالانہ قومی مقابلہ کے فاتحیین میں یادگاری شیلڈز، اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے، نور الحق قادری نے کہا کہ قرآن پاک کا کام کرنے والے سب انعام یافتہ ہیں، قرآن کی برکات سے کوئی محروم نہیں رہ سکتا مقابلے میں شریک تمام بچے، خواتین و حضرات اور انکے والدین خوش قسمت ہیں۔