فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں

June 18, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک دفاع حرمین شریفین کے اجلاس نے فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم اور بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کی مذمت کی ہے۔ اجلاس جمعرات کے روز تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولا نافضل الرحمن خلیل کی رہائش گاہ پر ہوا۔جس کی صدارت قائمقام صدر سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کی۔جبکہ سینیٹر مو لا نا عبدالغفور حیدری،شاہ اویس نورانی،مولنا زاہد قاسمی،پروفیسر حافظ سجاد قمر، مولنا عتیق الرحمن شاہ کاشمیری اور صہیب خان نے شرکت کی۔ اجلاس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت اور بھارتی تسلط اور مظالم کو غیر انسانی قرار دیا ہے۔افغانستان میں امن عمل کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار اور دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریقوں کو اسمیں شامل کرکے اعتماد میں لیا جائے۔اجلاس نے سعودی عرب کی طرف سے حج کے اہتمام کی تحسین کی ہے۔