مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ارکان اسمبلی سے وفد کی ملاقات

June 18, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور اور انٹر فیتھ ہارمنی کے فروغ کے لئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ہندو،مسیحی،مسلم مذہبی رہنماؤں پر مشتمل 12ارکان کے وفد نے پنجاب اسمبلی میں انسانی حقوق کے حوالے سے قائم پنجاب پارلیمنٹرینز ورکنگ گروپ اور انسانی حقوق کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ انسانی حقوق عمر حیات خان نے شرکاء کو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے سب برابر کے شہری ہیں ۔ بھارت میں پچھلے چار سالوں کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ گرجا گھروں کو جلایا گیا ہے ۔ایم پی اے عائشہ نواز چوہدری نے کہاکہ سنگل نیشنل نصاب تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔ایم پی اے نیلم حیات نے کہاکہ معاشرے میں منفی رویوں کے خاتمہ کریں۔