مالی خسارہ پوراکرنے کیلئےبجلی کے بھاری بل ،صارفین پر بوجھ

June 18, 2021

لاہور(تجمل گرمانی)لیسکو میں بجلی چوری میں اضافہ ہوگیا،بلوں کی ریکوری میں کمی سے کمپنی کامالی خسارہ بڑھ گیا،مالی سال کے اختتام پر خسارہ پورا کرنے کے لئے تمام بوجھ صارفین بجلی پر ڈال دیا گیا، ذرائع نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ سے بجلی چوری میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ غریب صارفین کے لئے بجلی کے بھاری بل ادا کرنے مشکل ہو گیا ہے جس وجہ سے ہر آنے والے دن لیسکو کا مالی خسارہ بڑھ رہا ہے، مالی سال کے آخری مہینے جون میں لیسکو انتظامیہ نے سب ڈویژنوں کے عملے کو مالی خسارہ پورا کرنے کے لئےزیادہ سے زیادہ بلوں کی ریکوری کرنے کا ٹارگٹدیا ہے جس کے لئے صارفین بجلی کو ناجائز یونٹ ڈالے جارہےہیں تمام سب ڈویژنوں کا عملہ گھریلو، تجارتی، زرعی اور صنعتی صارفین کے میٹروں کو ڈی فیکٹو قرار دے کر انھیں ڈی ٹیکشن بل اور ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھاری بل بھیجنا شروع کر دئیے ہیں، بلوں کو درست کرنے کے بجائے عملہبجلی کےکنکشن کاٹ کر میٹر قبضہ میں لے لیتا ہے،صارفین نے وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ڈی ٹیکشن بل اور ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھاری بل بھیجنے کا نوٹس لیا جائے ، لیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کے اضافی بل نہیں بھیجے جا رہے، کسی صارف کو شکایت ہو تو متعقلہ ایکسین کے دفتر رابطہ کر کے بل درست ہو سکتا ہے، کسٹمر سنٹروں میں بلوں کی اقساط کی سہولت بھی موجود ہے۔