لاہورہائیکورٹ کاسیکرٹری ہائیرایجوکیشن سے جواب طلب

June 18, 2021

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نےتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن غلام فرید سے جواب طلب کرلیا ،عدالت کے روبرو محکمہ کے گارڈز نےدرخواست میں موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ۔عدالت نے محکمہ کے گارڈز کی درخواست سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا بھی حکم دیا۔