پلے گرائونڈ نہ رکھنے والے سکولوں کی رجسٹریشن نہ کرنے کافیصلہ

June 18, 2021

لاہور (نیوزرپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پلے گراؤنڈ نہ رکھنے والے سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نےصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا فیصلہ کرلیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نےبغیر پلے گراؤنڈ چلنے والے سرکاری وپرائیویٹ سکولوں کی فہرستیں جمع کرنا شروع کردی ہیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کاکہناہےکہ سکولوں میں بچوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔