علی چوک،باوا صفرا روڈ،میلہ گراؤنڈ تک نئی سیوریج لائن کا حکم

June 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک نئی سیوریج لائن ڈالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں (36) انچ قطر کے پائپ اور میٹریل موقع پر پہنچا دیئے گئے ہیں نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی، رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی قبل ازیں مذکورہ علاقوں کا سیوریج کا پانی دولت گیٹ چوک سے مچھلی مارکیٹ کی جانب چونگی نمبر 9ڈسپوزل اسٹیشن پر پہنچتا تھا اب مچھلی مارکیٹ پر سیوریج لائن کی شدید بندش کے بعد معصوم شاہ روڈ کے ایریا کا پانی علی چوک سے نئی سیوریج لائن کے ذریعے موڑ کر میلہ گراؤنڈ تک ٹرنک سیوریج لائن تک ڈالا جائے گا سیوریج لائن کاکام جنگی بنیادوں پر شروع کیا جائے گا، حالیہ موسلا دھار بارش کے بعد انصاری چوک سے فیضان مدینہ چوک تک (3) کراؤن فیلیئر کے واقعات رونما ہونے پر ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری کے ہمراہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب موقع کا دورہ کیا۔