ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی و سامان سے محروم

June 18, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائلزودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے نہالے والہ بند بوسن قسور سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی 29ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے پل سیتل ماڑی سے محمد وسیم سے دوڈاکو نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل، موبائل و نقدی چھین کر لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے موٹروے انٹر چینج فیصل نواز کے فلنگ سٹیشن پر دوڈاکو خاتون ومرد داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر کیش روم میں موجود افراد کو یرغمال بناکر 4لاکھ50ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئےتھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ عارف پورہ صادق حسین دوڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزار لے گئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ذیشان کی والدہ سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت1لاکھ55ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ چہلیک کے علاقے ڈسٹرکٹ کورٹ شعیب امین کا موبائل مالیت 25ہزارجبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد صدیق کے گھر کا سوئی گیس میٹر چوری ہوگئے۔