ڈسٹرکٹ اپیل کمیٹی کی جانب سے بریت کے فیصلوں کی چانچ پڑتال

June 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ ملتان کی ڈسٹرکٹ اپیل کمیٹی نے بریت کے فیصلوں کی چانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر و ڈسٹرکٹ اپیل کمیٹی کے چیئرمین عمر فاروق خان غلیزئی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں مختلف کیسز میں بری ہونے والے ملزمان کے خلاف 121 اپیلیں جبکہ 12 ہزار 798فیصلہ ہونے والے کیسز کی سکروٹنی کی گئی ہے۔