انفیکشن کنٹرول پروگرام میں ملتان کے ہسپتالوں کی نمایاں کامیابی

June 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب انفیکشن کنٹرول پروگرام میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ملتان کے ہسپتال صوبہ بھر کی فہرست میں پہلے چھ نمبرز پر رہے۔ان میں گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال۔ٹی ایچ کیو شجاع آباد ٹائون ہسپتال رحیم آباد ۔ٹی ایچ کیو مشتاق لانگ جلالپور پیر والا سول ہسپتال ملتان اور ٹائون ہسپتال ممتاز آباد شامل ہیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی کا کہنا تھا کہ کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھا جانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔