محبت کی شادی کرنیوالی ہیڈ نرس اور ہیلتھ ٹیکنیشن شوہر میں صلح کی کوشش ناکام

June 18, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیملی کورٹ ملتان کے جج سردار عاشق نے محبت کی شادی کرنے والی ہیڈ نرس رخسانہ رمضان اور اس کے شوہر ہیلتھ ٹیکنیشن اختر عباس کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔عدالت نے دونوں کو سوچنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت کو ملتوی کر دیا۔