سرفراز احمد اس سے زیادہ احترم کے مستحق ہیں: شعیب اختر

June 18, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے معافی مانگ کر اچھا کیا لیکن سرفراز اس سے زیادہ احترام کے مستحق ہیں۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے سرفراز احمد سے معافی مانگنے کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز اس سے زیادہ احترام اور عزت کا مستحق ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ ’سرفراز پاکستان کرکٹ کے ایک کامیاب اور بہترین کپتان ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے معافی مانگنے کے اقدام پر بھی انہیں سراہا اور کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

سرفراز احمد سے جھگڑے پر شاہین آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ سرفراز ہم سب کا فخر ہیں، وہ میرے کپتان تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سرفراز احمد کو عزت دیتے ہوئے خاموش ہوجانا چاہیے تھا۔