چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہم سب کیلئے خاص اور یادگار لمحہ تھا،حسن علی

June 18, 2021


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہم سب کیلئے خاص اور یادگار لمحہ تھا، میرا پہلا آئی سی سی ایونٹ تھا، بیسٹ بولر بنا جو یاد گار تھا۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ خواہش ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کارکردگی دہراؤں، یو اے ای میں کھیل کر ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع مل رہا ہے۔

اپنے ماضی کے بارے میں بتاتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ سے دوری کا وقت مشکل تھا، اکثر روتا تھا کہ اب کیا ہوگا، میری اہلیہ اور بھائی نے میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولرز کے درمیان کافی اچھا مقابلہ ہے، کوشش ہے ایونٹ کے اختتام پر بہترین بولر کی ٹرافی حاصل کروں۔

حسن علی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مومینٹم حاصل کرچکی، تیسری بار ٹائٹل جیتنے کے لئے پرامید ہوں۔